مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جڑیں بہت مضبوط ہوئی ہیں۔
اُن کے بقول اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپنے دو روزہ دورہ کشمیر کے پہلے دن چار سو سے زائد چھوٹے بڑے بی جے پی لیڈران و کارکنان جو عوام میں
اچھی خاصی ساکھ رکھتے ہیں، نے اُن سے ملاقات کی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت وادی کشمیر کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور ریاستی حکومت کی ہر اُس تجویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے گا جس میں وادی کے مجموعی مفاد، خوشحالی اور ترقی کا راز پوشیدہ ہو